AppGallery اور رازداری کے بارے میں بیان
گزشتہ اپ ڈیٹ: جنوری، 2020
AppGallery ایک سروس ہے جو Huawei Services (Hong Kong) Co., Limited. کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے، جو ہانگ کانگ میں واقع Huawei کا ایک ذیلی ادارہ ہے (آئندہ بطور "ہم"، "ہمیں" یا "ہمارا" حوالہ دیا جائے گا)۔ یہ آپ کو تقسیم کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جہاں آپ مفت اور بامعاوضہ ایپس کو براؤز کر سکتے ہیں، ان تک رسائی، ڈاؤن لوڈ اور ان کا نظم کر سکتے ہیں۔
یہ بیان وضاحت کرتا ہے کہ:
1. ہم آپ کے بارے میں کون سا ڈیٹا جمع کرتے ہیں؟
2. ہم آپ کا ڈیٹا کیسے استعمال کرتے ہیں؟
3. ہم آپ کا ڈیٹا کتنے عرصے تک محفوظ رکھتے ہیں؟
4. ہم آپ کا ڈیٹا کیسے شیئر کرتے ہیں؟
5. آپ کے حقوق اور اختیارات کیا ہیں؟
6. ہم سے رابطہ کیسے کریں؟
7. ہم اس بیان کو کیسے اپ ڈیٹ کرتے ہیں؟
1. ہم آپ کے بارے میں کون سا ڈیٹا جمع کرتے ہیں؟
AppGallery سروس کا جزو ہونے کے طور پر، ہم صرف اس بیان میں مذکورہ مقاصد کے لیے آپ کا ذاتی ڈیٹا جمع اور استعمال کریں گے۔ ذاتی ڈیٹا سے مراد ایسی معلومات ہیں جو ہمیں آپ کی بطور صارف شناخت کے قابل بناتی ہیں۔
ہم مندرجہ ذیل ڈیٹا جمع اور پروسیس کریں گے:
•HUAWEI ID اکاؤنٹ کی معلومات، جیسا کہ اکاؤنٹ کا نام (ای میل یا ٹیلی فون نمبر)، پروفائل کی تصویر، عرفی نام، سالگرہ، ملک/علاقہ، اکاؤنٹ کا شناخت کار، اور اکاؤنٹ کے شناخت کار کا سروس ٹوکن۔
•ڈیوائس کی معلومات، جیسا کہ ڈیوائس کا شناخت کار (جیسا کہ آپ کی ڈیوائس کے سسٹم ورژن کے مطابق SN، UDID یا IMEI)، زبان کی ترتیبات، ڈیوائس کا ماڈل، ڈیوائس کے آپریٹنگ سسٹم کا ورژن اور ROM کا ورژن، اسکرین کا سائز اور ریزولیوشن، موبائل کے ملک کا کوڈ، ڈیلیوری کا ملک۔
•نیٹ ورک کی معلومات، جیسا کہ IP پتہ، نیٹ ورک کی قسم اور نیٹ ورک کنیکشن کی حالت۔
•سروس کے استعمال کی معلومات، جیسا کہ AppGallery کا ورژن نمبر اور ڈاؤن لوڈ کا ذریعہ، ایپ کے استعمال کی مدت، ایپ کلک اور اس کا سامنا کرنے کے اوقات، ایپ کی تلاش کی سرگزشت، ایپ ڈاؤن لوڈ اور انسٹالیشن کی سرگزشت اور نتائج، ایپ لاگ ان کے نتائج، انسٹال شدہ ایپ کی معلومات (جیسا کہ زمرے اور ورژن)، ان انسٹال شدہ ایپس کی فہرست، ایپ کی خریداری کے آرڈر کی قیمت، آرڈر کا وقت، آرڈر ID، انسٹال شدہ ایپس کی فہرست، صارف کے انعام (تحائف) کا ریکارڈ، ایپ کے تبصرے، صارف کے معاہدے کا سائننگ ریکارڈ، ایپ کے پروموشن چینل کی ID، ویب صفحہ کا لنک، اور وش لسٹ ایپس۔
•گیم سروسز کی معلومات، جیسا کہ پلیئر ID، درجہ بندیاں، کامیابیاں، پلیئر کے اعدادوشمار، اور گیم کے استعمال کا ڈیٹا جو ہمیں اس گیم ایپ کے فراہم کنندہ سے موصول ہوتا ہے جو آپ کھیل رہے ہیں۔
اگر آپ HUAWEI AppGallery کے کسی پروموشن کے دوران کوئی انعام جیتتے ہیں تو آپ کا ڈیلیوری کا پتہ اور فون نمبر/ای میل پتہ آپ کو انعام فراہم کرنے کے لیے پروسیس کیا جائے گا۔
اگر آپ مہمان موڈ میں HUAWEI AppGallery استعمال کر رہے ہیں (اپنے Huawei ID اکاؤنٹ سے لاگ ان کیے بغیر)، تو درج ذیل ڈیٹا جمع اور پروسیس کیا جاتا ہے:
•ڈیوائس کی معلومات، جیسا کہ ڈیوائس کا شناخت کار، جیسا کہ آپ کی ڈیوائس کے سسٹم ورژن کی بنیاد پر SN، UDID یا IMEI، زبان کی ترتیبات، ڈیوائس کی قسم، ڈیوائس کے آپریٹنگ سسٹم کا ورژن اور ROM کا ورژن، اسکرین کا سائز اور ریزولیوشن، ڈیلیوری کا ملک۔
•نیٹ ورک کی معلومات، جیسا کہ IP پتہ، موبائل کا ملک کا کوڈ (MCC)، موبائل نیٹ ورک کا کوڈ (MNC)، نیٹ ورک کی قسم اور نیٹ ورک کنیکشن کی حالت
•سروس کے استعمال کی معلومات، جیسا کہ AppGallery کا ورژن نمبر، ایپ کھولنے اور بند کرنے کا وقت، کلکس، سامنا، ایپ کی تلاش کی سرگزشت، ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور انسٹالیشن کی سرگزشت، انسٹال شدہ ایپ کی معلومات (جیسا کہ زمرے اور ورژن)، انسٹال شدہ ایپس کی فہرست، آپریشن لاگز اور نقص کے لاگز، ایپ پروموشن کے چینل کی ID، ویب صفحہ کا لنک، اور صارف کے معاہدے کا سائننگ ریکارڈ۔
آپ کو ضروری سروسز فراہم کرنے کے لیے، AppGallery کو ڈیوائس کی معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ کے فون، اور انسٹالیشن پیکیجز کا نظم کرنے کے لیے آپ کی اسٹوریج تک رسائی کی اجازتیں درکار ہوتی ہیں۔ آپ اپنی ڈیوائس کی ترتیبات میں بھی اجازتوں کا نظم کر سکتے ہیں۔
2. ہم آپ کا ڈیٹا کیسے استعمال کرتے ہیں؟
آپ کو AppGallery کی سروسز فراہم کرنے اور معاہدے کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے، ہمیں آپ کے ذاتی ڈیٹا کی کلیکشن کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ آپ اپنی ایپس کو براؤز، رسائی، ڈاؤن لوڈ اور ان کا نظم کر سکیں اور گیم سے متعلقہ خصوصیات سے لطف اندوز ہو سکیں۔ یہ ہمیں شناخت، تصفیے، صارف سے تعلق کے نظم، تعاون اور مواصلت، صارف کی شکایات کے نظم، دیکھ بھال، سسٹم اپ ڈیٹس، مسئلہ کی تشخیص اور حل کے لیے بھی آپ کا ڈیٹا پروسیس کرنے کا اہل بناتا ہے۔
نیز، ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا آپ کی رضامندی سے مندرجہ ذیل مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں:
•تجزیات اور ترقیاتی مقاصد، بشمول مختلف صارف گروپوں کے استعمال کی سرگرمی کی بنیاد پر مجموعی گروپس بنانا۔ یہ ہمیں گاہکوں کے بطور ہمارے صارفین ضروریات سمجھنے اور ہماری موجودہ اور مستقبل کی سروسز اور پیشکشوں کا معیار اور صارف کا تجربہ بہتر بنانے کے قابل بھی بناتا ہے نیز کیمپینز اور پروموشنز کی اثر پذیری کا جائزہ لیتا ہے۔ آپ ایسی ڈیٹا پروسیسنگ پر اعتراض کر سکتے ہیں جیسا کہ ذیل میں سیکشن 5.6 میں بیان کیا گیا ہے۔
•ہماری پیشکشوں، سیلز پروموشن اور مارکیٹنگ کے مقاصد کے بارے میں مواصلت، نیز مجموعی ہدفی گروپس کو تخلیق کرنے کے لیے۔ صارفین کی ترجیحات کو جاننا ہمیں ہماری پیشکشوں کی ہدف بندی کرنے اور ہمارے گاہکوں کی ضروریات اور خواہشات کے مطابق بہتر مصنوعات اور سروسز پیش کرنے کے قابل بناتا ہے۔ آپ ایسی ڈیٹا پروسیسنگ پر اعتراض کر سکتے ہیں جیسا کہ ذیل میں سیکشن 5.6 میں بیان کیا گیا ہے۔
•تجاویز فراہم کرکے اور AppGallery میں ہدف پر مرکوز ایپس دکھا کر ہم مشخص سروسز کے لیے آپ کا ذاتی ڈیٹا پروسیس کر سکتے ہیں۔ آپ ایسی ڈیٹا پروسیسنگ پر اعتراض کر سکتے ہیں جیسا کہ ذیل میں سیکشن 5.6 میں بیان کیا گیا ہے۔
•اگر آپ کی ڈیوائس پر HUAWEI اشتہارات کو مشخص کرنا فعال ہے، تو آپ کی انسٹال شدہ ایپس کے زمرے (جیسا کہ گیمز، سوشل میڈیا، سپورٹس) HUAWEI Mobile Services اور فریق ثالث کی ایپس پر HUAWEI اشتہارات کے پلیٹ فارم کی جانب سے آپ کو مزید متعلقہ اشتہارات پیش کرنے کے لیے آپ کا ذاتی ڈیٹا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ HUAWEI اشتہارات اور اپنے حقوق کے بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں (https://consumer.huawei.com/ minisite/cloudservice/ad/ privacy-statement.htm?country=HK&language=ur-pk) کلک کریں۔
•معلومات کی سکیورٹی کے مقاصد کے لیے، آپ کو محفوظ اور قابل اعتبار سروسز فراہم کرنے کے لیے، بشمول سروسز کی مختلف اقسام کے غلط استعمال اور دھوکہ دہی کی نشاندہی اور روک تھام کے لیے۔
•اگر آپ کسی فریق ثالث گیم ایپ میں گیم سروسز فعال کرتے ہیں اور ایپ کو اپنا گیم سروسز کا ڈیٹا (پلیئر ID، درجہ بندیاں، کامیابیاں اور پلیئر کے اعدادوشمار) حاصل کرنے کی اجازت دیتے ہیں، تو آپ کا گیم سروسز کا ڈیٹا فریق ثالث گیم ایپ کو افشاء کیا جائے گا۔ آپ اپنی ڈیوائس پر ترتیبات > HUAWEI ID > رازداری سینٹر > اکاؤنٹ تک رسائی کنٹرول کریں میں جا کر ایسی اجازت کسی بھی وقت واپس لے سکتے ہیں۔
•اگر آپ AppGallery میں موجود کسی ایپ پر تبصرہ کرتے ہیں تو ہم آپ کا عرفی نام اور تبصرہ ایپ ڈویلپر پر افشاء کریں گے تا کہ آپ کے تاثرات اور درجہ بندی کی بنیاد پر سروس کو بہتر کرنے میں مدد ہو سکے۔
جب آپ اپنی HUAWEI ID کے ساتھ لاگ ان ہونے کے دوران HUAWEI AppGallery استعمال کر رہے ہوں، تو ہم آپ کے AppGallery ایپ میں رضامندی دینے کے بعد، آپ کو نئی دستیاب ایپس، ایونٹس اور تحفہ سے متعلقہ سرگرمیوں کے متعلق اطلاع دینے کے لیے آپ کی ڈیوائس پر پش اطلاعات بھیج سکتے ہیں۔ آپ کسی بھی وقت AppGallery > میں > ترتیبات میں جا کر اور اطلاعات کو غیر فعال کر کے اپنی رضامندی واپس لے سکتے ہیں۔
ہم خود پر قابل اطلاق قوانین کے مطابق ٹیکس اور اکاؤنٹنگ کے مقاصد کے لیے آپ کے ایپ کی خریداری کے آرڈر کی رقم، آرڈر کا وقت اور آرڈر ID پروسیس کر سکتے ہیں۔
3. ہم آپ کا ڈیٹا کتنے عرصے تک محفوظ رکھتے ہیں؟
ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا اس بیان میں مذکورہ مقاصد کی ضرورت سے زیادہ دیر تک محفوظ نہیں رکھیں گے۔
ہم آپ کے ہمارے ساتھ صارف تعلق کی پوری مدت کے لیے آپ کا ڈیٹا پروسیس کریں گے اور محفوظ رکھیں گے۔ اگر آپ اپنا HUAWEI ID اکاؤنٹ حذف کرتے ہیں، تو آپ کے اکاؤنٹ سے متعلقہ تمام ذاتی ڈیٹا اور سروسز، بشمول AppGallery ایپ مٹا دیے جائیں گے۔ تاہم، ہم مندرجہ ذیل محفوظ رکھیں گے:
•ادائیگی کی تاریخ سے سات (7) سالوں تک ایپ کی خریداری کے آرڈر کی رقم، آرڈر کا وقت اور آرڈر ID۔
•گاہک سے تعلقات کے نظم کے لیے پروسیس کیا جانے والا ذاتی ڈیٹا، جیسا کہ ڈیٹا متعلقہ درخواستیں، شکایات اور گاہک سے معاملہ کے ریکارڈز گزشتہ رابطہ سے چھ (6) سال تک۔
•معاہدے کے نظم کے لیے پروسیس کیا جانے والا ذاتی ڈیٹا آپ کی HUAWEI ID حذف ہونے کے تین (3) سال بعد تک۔
•تجزیاتی تجزیے اور مصنوعہ کی ترقی، نیز فروخت کے فروغ اور مارکیٹنگ کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جانے والا ذاتی ڈیٹا اس کی کلیکشن کی تاریخ سے بارہ (12) ماہ تک، بشرطیکہ آپ نے ایسی پروسیسنگ پر اعتراض کیا ہو۔
•آپ کو انعام بھیجے جانے کے بعد آپ کا پتہ اور فون نمبر/ای میل پتہ ایک (1) سال تک۔
•آپ کے ڈیٹا اور سروسز کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پروسیس کیے جانے والے ڈیٹا بیک اپس اور ایپ لاگز، اپنی تخلیق کی تاریخ سے چھ (6) ماہ تک۔
•اگر آپ گیم سروسز کو غیر فعال کر دیتے ہیں تو آپ کا ڈیٹا تیس (30) دن کے اندر ہٹا دیا جائے گا بشرطیکہ ڈیٹا کی پروسیسنگ کے قابل اطلاق قانونی جواز موجود ہوں، جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے۔ مہمان موڈ میں سروس استعمال کرنے پر، آپ کے نیٹ ورک کی معلومات اور استعمال کی معلومات سات (7) دن کے لیے پروسیس کی جائیں گی۔
محفوظ رکھنے کا عرصہ ختم ہونے کے بعد، ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو حذف یا گمنام کر دیں گے، بشرطیکہ قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کے تحت کچھ اور درکار ہو۔
4. ہم آپ کا ڈیٹا کیسے شیئر کرتے ہیں؟
ہم آپ کا ڈیٹا ہانگ کانگ (چین) اور سنگاپور میں واقع ڈیٹا سینٹرز میں محفوظ کرتے ہیں۔
ہمارے دیکھ بھال کے افعال کو ہندوستان اور چین سے آپ کے ڈیٹا تک رسائی کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ نیز، مثال کے طور پر آپ کے مقام کی بنیاد پر میکسیکو، مصر، جنوبی افریقہ، سعودی عرب، پاکستان، میانمار، ہندوستان اور ملائیشیا میں واقع ہمارے کسٹمر کیئر سینٹرز کی جانب سے بھی آپ کا ڈیٹا پروسیس کیا جا سکتا ہے۔
ہم آپ کا ڈیٹا صرف درج ذیل صورتوں میں شیئر کرتے ہیں:
•جب آپ AppGallery میں دستیاب کسی ایپ پر تبصرہ کرتے ہیں تو آپ کا تبصرہ، عرفی نام، ڈیوائس کا ماڈل اور تبصرہ کرنے کا وقت ایپ ڈویلپر کو افشاء کیا جائے گا تا کہ سروس بہتر بنائی جا سکے اور/یا مسائل حل کیے جا سکیں۔
•جب آپ گیم سروسز فعال کرتے ہیں اور فریق ثالث گیم ایپ کو اپنی گیم سروسز کی معلومات پروسیس کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو آپ کی پلیئر ID، درجہ بندیاں، کامیابیاں، خریداریاں اور پلیئر کے اعدادوشمار فریق ثالث گیم ایپ کو فراہم کیے جائیں گے، تا کہ آپ کو گیم کی خصوصیات فراہم کی جا سکیں اور آپ کا گیم کھیلنے کا تجربہ بہتر بنایا جا سکے۔
•جب آپ اپنی گیم سروسز کا ڈیٹا اپنے Cloud پر محفوظ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں اور آپ نے AppGallery میں سروس کا ملک/علاقہ سوئچ کیا ہو تو آپ کا محفوظ کردہ ان گیم ڈیٹا Huawei کے دیگر ذیلی اداروں کو افشاء کیا جائے گا جو آپ کو Cloud سروسز فراہم کرتے ہیں اور آپ کی HUAWEI ID کی رجسٹریشن کے ملک/علاقہ کی بنیاد پر چین یا آئرلینڈ (https://cloud.huawei.com/privacyStatementTransit) میں واقع ہوتے ہیں۔
•جب کسی قانونی کارروائی یا مجاز حکام کی جانب سے قابل اطلاق قوانین کے مطابق درخواست کی جائے، یا کسی قانونی کارروائی یا عمل کے حوالے سے مطلوب ہو۔
•جب کسی انضمام، حصولیابی، اثاثہ جات کی فروخت (جیسا کہ سروس کے معاہدے) یا کسی Huawei گروپ کے ادارے یا کسی دوسری کمپنی کو سروس کی منتقلیوں کے لیے درکار ہو۔
5. آپ کے حقوق اور اختیارات کیا ہیں؟
آپ کو مندرجہ ذیل حقوق اور اختیارات حاصل ہیں:
5.1 اپنے ڈیٹا تک رسائی کریں
آپ اپنی ڈیوائس پر ترتیبات > HUAWEI ID > رازداری سینٹر > اپنے ڈیٹا کی درخواست دیں میں جا کر اپنے ذاتی ڈیٹا کی کاپی اور تفصیل کی درخواست کر سکتے ہیں جو ہم نے AppGallery کے حوالے سے جمع اور محفوظ کیا ہے۔
اضافی رسائی کی درخواست کے لیے، بشمول آپ کے مہمان موڈ میں AppGallery استعمال کرتے وقت ڈیٹا کی کاپی کی درخواست کرنے کے لیے براہ کرم ہم سے رابطہ کریں (https://consumer.huawei.com/ uk/legal/privacy-questions)۔
5.2 اپنے ڈیٹا کی تصحیح کریں
اپنے ڈیٹا کو تازہ ترین اور درست رکھنے کے لیے، آپ ترتیبات > HUAWEI ID پر جا کے اپنے ڈیٹا تک رسائی اور اس میں ترمیم کر سکتے ہیں۔
آپ AppGallery > میں > ترتیبات > ڈیلیوری کی معلومات میں جا کر اپنی ڈیلیوری کی معلومات تک رسائی اور ان میں ترمیم کر سکتے ہیں۔
5.3 اپنا ڈیٹا پورٹ کریں
آپ اپنی ڈیوائس پر ترتیبات > HUAWEI ID > رازداری سینٹر > اپنے ڈیٹا کی درخواست دیں میں جا کر اپنا ذاتی ڈیٹا پورٹ کر سکتے ہیں جو آپ نے ہمیں AppGallery کے حوالے سے عام استعمال ہونے والے اور مشین کے پڑھنے لائق فارمیٹ میں فراہم کیا ہے۔
سروس کو مہمان موڈ میں استعمال کرتے وقت، آپ ہم سے رابطہ کر کے بھی اپنے ذاتی ڈیٹا کو پورٹ کر سکتے ہیں جو آپ نے ہمیں AppGallery میں عام استعمال ہونے والے مشین کے پڑھنے لائق فارمیٹ میں فراہم کیا ہے۔
5.4 اپنا ڈیٹا مٹائیں
آپ کسی بھی وقت درج ذیل انجام دے سکتے ہیں:
•AppGallery > میں > خریداری کی سرگزشت میں جا کے اپنی ایپ ڈاؤن لوڈ اور انسٹالیشن کی سرگزشت، اور خریداری کے ریکارڈز کو حذف کریں۔
•AppGallery > میں > تحائف میں جا کر اپنے تحائف کے ریکارڈز کو حذف کریں۔
•AppGallery > میں > وش لسٹ میں جا کر وش لسٹ میں موجود ایپس کو حذف کریں۔
•AppGallery > میں > ترتیبات > ڈیلیوری کی معلومات میں جا کر اپنی ڈیلیوری کی معلومات حذف کریں۔
•اپنا HUAWEI ID اکاؤنٹ حذف کریں۔ نتیجتاً، آپ کے HUAWEI ID اکاؤنٹ سے وابستہ تمام ذاتی ڈیٹا اور سروسز، بشمول آپ کا AppGallery کا ذاتی ڈیٹا مٹا دیے جائیں گے۔
•اپنے ڈیٹا کی پروسیسنگ پر اعتراض کریں جیسا کہ سیکشن 5.6 میں بیان کیا گیا ہے۔ اگر آپ کا اعتراض درست ہے اور ہمارے پاس آپ کے ڈیٹا کی پروسیسنگ جاری رکھنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے، تو ہم آپ کے متعلقہ ڈیٹا کو مؤثر اعتراض کے دائرہ کار میں مٹا دیں گے۔
•اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ غیر قانونی ہے اور آپ کا ڈیٹا مٹا دیا جانا چاہیے تو ہم سے رابطہ کریں (https://consumer.huawei.com/ uk/legal/privacy-questions)۔
ہم مذکورہ بالا افعال کی بنیاد پر محفوظ رکھنے کے دورانیے کے مطابق مناسب مدت میں آپ کے ذاتی ڈیٹا کو مٹا یا گمنام کر دیں گے جیسا کہ سیکشن 3میں بیان کیا گیا ہے۔
5.5 اپنی رضامندی واپس لیں
اگر آپ نے ہماری جانب سے براہ راست برقی مارکیٹنگ موصول کرنے کا انتخاب کیا ہے تو آپ AppGallery > میں > ترتیبات میں جا کر اور اطلاعات موصول کریں کو غیر فعال کر کے اپنی رضامندی واپس لے سکتے ہیں۔
اگر آپ نے فریق ثالث گیم ایپس کو اپنی گیم سروسز کی معلومات موصول کرنے کی اجازت دی ہے تو آپ ترتیبات > HUAWEI ID > رازداری سینٹر > اکاؤنٹ تک رسائی کنٹرول کریں میں جا کر اپنی رضامندی واپس لے سکتے ہیں۔
5.6 پروسیسنگ پر اعتراض کریں
اگر آپ تجزیات، تجاویز، ترقی، فروخت اور مارکیٹنگ کے مقاصد کے تحت اپنے ڈیٹا کی پروسیسنگ پر اعتراض کرنا چاہتے ہیں تو براہ کرمہم سے رابطہ کریں (https://consumer.huawei.com/ uk/legal/privacy-questions)۔
جب درخواست کر رہے ہوں، تو براہ کرم درخواست کے مقصد کی وضاحت کریں اور اگر آپ نے سروس کو لاگ ان موڈ میں استعمال کیا تھا تو ہمیں اپنا ای میل پتہ یا فون نمبر فراہم کریں جو آپ نے اپنی HUAWEI ID میں لاگ ان کرنے کے لیے استعمال کیا تھا، یا ڈیوائس کا شناخت کار فراہم کریں اگر آپ AppGallery کو مہمان موڈ میں استعمال کرتے رہے ہیں۔
آپ کی درخواست پر پیش رفت کے لیے ہم آپ کی شناخت کی تصدیق کے لیے آپ سے رابطہ کریں گے۔
5.7 پروسیسنگ محدود کرنا
اگر آپ اپنے ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ محدود کرنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں (https://consumer.huawei.com/ uk/legal/privacy-questions)۔ آپ کو مندرجہ ذیل حالات میں اپنے ڈیٹا کی پروسیسنگ محدود کرنے کا حق حاصل ہے:
•آپ کا ڈیٹا غیر قانونی طور پر پروسیس کیا گیا ہے لیکن آپ اسے مٹانا نہیں چاہتے۔
•آپ کے پاس قانونی دعویٰ ہے جسے آپ کو قائم، استعمال یا دفاع کرنا ہے، اور جب ہم نے بصورت دیگر آپ کے ڈیٹا کو اپنے پاس نہیں رکھنا تھا تب آپ نے ہم سے اسے رکھنے کی درخواست کی تھی۔
•آپ نے اپنے ذاتی ڈیٹا کی درستگی کی مخالفت کی ہے اور آپ کے ڈیٹا کی درستگی ہماری تصدیق کے لیے زیر التوا ہے۔
•آپ کی اعتراض کی درخواست ہمارے تصدیقی عمل کے باعث زیر التوا ہے۔
درخواست کرتے وقت، اپنی درخواست کا ضمن اور دلائل کو واضح کریں اور HUAWEI ID میں لاگ ان کرنے کے لیے استعمال ہونے والا اپنا ای میل پتہ یا فون نمبر ہمیں فراہم کریں۔
آپ کی درخواست پر پیش رفت کے لیے ہم آپ کی شناخت کی تصدیق کے لیے آپ سے رابطہ کریں گے۔
6. ہم سے رابطہ کیسے کریں؟
اپنے ڈیٹا سے متعلقہ حقوق استعمال کرنے کے طریقے سے متعلق آپ سیکشن 5 میں رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر بطور ڈیٹا متعلقہ فرد یا ہماری جانب سے آپ کے ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ سے متعلق آپ کے کوئی سوالات، تبصرے یا تجاویز ہیں یا آپ ہمارے افسر برائے ڈیٹا تحفظ سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں (https://consumer.huawei.com/ uk/legal/privacy-questions)۔
ہمارے ہیڈ کوارٹرز کا پتہ: Huawei Services (Hong Kong) Co., Limited, Room 03, 9/F, Tower 6, the Gateway, No. 9 Canton Road, Tsim Sha Tsui, Kowloon, Hong Kong. رجسٹریشن نمبر 1451551۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا اس بیان یا قابل اطلاق ڈیٹا کی حفاظت کے قوانین کے مطابق پروسیس نہیں کرتے، تو آپ اپنے ملک/علاقہ کے ڈیٹا کی حفاظت کے ادارے، یا ہانگ کانگ میں ذاتی ڈیٹا کے رازداری کے کمشنر کو شکایت جمع کروا سکتے ہیں۔
7. ہم اس بیان کو کیسے اپ ڈیٹ کرتے ہیں؟
ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ ایپ کی ترتیبات میں اس بیان کے تازہ ترین ورژن چیک کرتے رہیں کیونکہ ہم وقتاً فوقتاً اسے اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ اس بیان میں مادی تبدیلیوں کی صورت میں، ہم آپ کو تبدیلی کی نوعیت کی بناء پر اطلاعی ڈائیلاگ، پش پیغامات، ای میلز وغیرہ کے ذریعہ پیشگی مطلع کریں گے۔